افریقی ملک موزمبیق کی اہم بندرگاہ پر داعش كا قبضہ، 55 فوجی ہلاک، 90 زخمی

ماپوتو (ڈیلی اردو/اے پی پی) دولت اسلامیہ (داعش) نے افریقی ملک موزمبیق کی ایک اہم بندرگاہ پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ لڑائی میں 55 فوجی ہلاک اور 90 زخمی ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں  ادارے اے ایف پی کے مطابق موزمبیق کے فوجی حکام نے اعلان کیا ہے کہ داعش نے قدرتی گیس سے مالامال ’موکیمبوا دا پریا‘ بندرگاہ پر قبضہ کرلیا۔

موزمبیق کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ داعش نے اس بندرگاہ پر حملے میں آر پی جی سیون کا استعمال کیا اور ایک بحری جہاز پر بھی فائرنگ کی۔

رپورٹ کے مطابق موکیمبوا دا پریا موزمبیق کی سیال کویڈ گیس کی تنصيبات والے علاقے جزیرہ نما افونگی سے 80 کلومیٹر سے بھی کم کے فاصلے پر ہے اور اس پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے كہ شمالی موزمبیق 2017ء سے دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں