اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی میں کریم آباد فلائی اوور کے قریب قتل ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری کالعدم تنظیم حزب الاحرار نے قبول کرلی ہے۔ کالعدم تنظیم حزب الاحرار کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے دہشتگردوں نے محمد علی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کراچی کے علاقے کریم آباد فلائی اوور کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل محمد علی ہلاک ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار کو سینے پر 2 گولیاں لگی تھیں ـ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار محمد علی کا اسلحہ اور موبائل فون بھی حملہ آور اپنے ساتھ لے گئے۔
شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل محمد علی عزیز آباد ٹریفک چوکی پر تعینات تھا جو نائٹ ڈیوٹی کے لیے آرہا تھا کہ راستے میں انہیں کریم آباد فلائی اوور کے نیچے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا۔
واضح رہے پچھلے دو ماہ کے دوران کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں 2 پولیس افسران سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم حزب الاحرار نے قبول کرلی۔