جنوبی وزیرستان میں دھماکے، سیکورٹی اہلکار زخمی

وانا (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں بارودی سرنگ کے یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کی نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے میں صبح کے وقت اس وقت سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ کا زوردار دھماکہ ہوا، جس وقت سیکورٹی فورسز کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی، جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے، جس کو فوری طور پر سی ایم ایچ ہسپتال پہنچا دیا گیا، جبکہ اسی ہی علاقے میں ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد دوسرا دھماکہ ہوا، تاہم دوسرے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بارودی سرنگ کے اس یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ترجمان محمد حراسانی نے دعوی کیا ہے کہ حملوں میں سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں