دمشق (ڈیلی اردو) شام میں عرب گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی گئی جس کے سبب شام میں مکمل اندھرا چھا گیا اور ملک بھر میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے وزیر بجلی کے حوالے سے بتایا ہے کہ دمشق کے علاقے میں رات گئے پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے ،جس کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے ۔حکام کے مطابق کچھ پاور اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی دوبارہ بحال کردی گئی ہے جبکہ صوبوں میں آہستہ آہستہ بجلی کی فراہمی بحال کی جائے گی۔
ایک حکومتی وزیر نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ دھماکا کسی دہشت گردی کی کارروائی کی وجہ سے ہوا ہو