مڈغاسکر: جیل میں جھڑپیں اور فائرنگ، 20 قیدی ہلاک

اینٹانانیریو (ڈیلی اردو) مڈغاسکر کی ایک جیل میں محافظوں اور قیدیوں میں جھڑپ اور پولیس کی فائرنگ سے 20 قیدی ہلاک ہوگئے۔

مڈغاسکر کی وزارت انصاف کے مطابق تشدد کا یہ واقعہ ملک کے جنوب مشرق میں واقع شہر فارافنگانا میں پیش آیا ہے اور وہاں جیل میں قیدیوں نے فرار ہونے کے لیے پہلے محافطوں پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کیا اور ان میں سے ایک سے بندوق چھین لی۔

پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 20 قیدی ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔ جیل میں جھڑپ کے بعد حکام نے پولیس اور فوج کو طلب کر لیا تھا۔ جیل سے 88 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ پولیس نے ان میں سے 37 کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔

وزارت نے بتایا ہے کہ 31 قیدی ابھی مفرور ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں