غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے زیراہتمام منعقدہ ایک پریڈ میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم سے کم 4 کمانڈر ہلاک ہوگئے۔ ہلاک کمانڈروں کا تعلق مشرقی الشجاعیہ کے غزہ بریگیڈ سے ہے۔
القدس بریگیڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پریڈ کے دوران اس کے چار کمانڈر ہلاک ہوگئے۔ ان کی شناخت 42 سالہ ایاد جمال الجدی، 29 سالہ معتز عامر المبیض، 25 سالہ یعقوب منذر زیدیہ اور 23 سالہ یحییٰ فرید المبیض کے ناموں سے کی گئی ہے۔ یہ تمام کمانڈر الشجاعیہ کالونی کے رہائشی ہیں۔
تنظیم کی طرف سے پریڈ میں ہونے والے دھماکے کی مزید تفصیل بیان نہیں کی گئی۔