اسلام آباد (ش ح ط) ضم شدہ سب ڈویژن جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی، کارروائی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکسان کا اہم کمانڈر مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن جنڈولہ کی حدود بکل خیل نالہ میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن، ٹی ٹی پی کا کمانڈر ابوبکر عرف حمزہ مارا گیا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں سابقہ طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین گروپ کے کمانڈر ابوبکر عرف حمزہ مقابلے میں مارا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں آسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گرد ابوبکر عرف حمزہ کئی دہشت گردی کارروائیوں میں ملوث تھا۔