مہمند میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، راکٹ لانچر کے 72 گولے اور 64 ڈیٹونیٹرز برآمد

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند کی تحصیل بائزئی میں پولیس نے کامیاب کارروائی انجام دیتے ہوئے بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی مردان ریجن شیر اکبر خان کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ میٹی درہ میں تخریب کاری کی غرض سے بڑی مقدار میں گولہ بارود ایک گھر میں چھپایا گیا ہے۔

اطلاع پر پولیس نے بروقت کارروائی کر کے مکان سے راکٹ لانچر کے 72 گولے اور 64 ڈیٹونیٹرز برآمد کر کے ملزم حبیب اللّٰہ کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی نے اعلان کیا ہے کہ کامیاب کارروائی پر آئی جی کے پی کی جانب سے نقد انعام اور تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں