میران شاہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی میر کلام وزیر کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ میرعلی میں بازار چوک کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے میر کلام وزیر کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق گاڑی پر گولیاں لگی ہیں تاہم میرکلام وزیر ساتھیوں سمیت محفوظ رہے ہیں۔
شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میرکلام وزیر کو پولیس نفری سمیت بحفاظت بنوں پہنچا دیا گیا ہے جب کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے میرعلی بازار میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔