شام: دمشق میں اسرائیلی بمباری، ایک شہری سمیت 11 افراد ہلاک

دمشق (ڈیلی اردو) شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی بمباری سے ایک شہری سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

سیریئن آبزرویٹری کے مطابق گزشتہ روز کی گئی اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والوں میں شامی فورسز کے 3 اہلکار اور اتحادی فورسز کے 7 افراد بھی شامل ہیں۔

حملے میں دمشق کے جنوب میں شامی فوج اور اتحادی فورسز کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ روز شام کے سرکاری خبررساں ادارے نے بھی دمشق میں اسرائیلی حملے کی تصدیق کی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں