کوئٹہ (ڈیلی اردو) وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتا افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم کمیشن نے آج سے کوئٹہ میں کیسزکی سماعت کا آغاز کردیا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس فضل الرحمان کی سربراہی میں قائم کمیشن نے آج سے کوئٹہ کے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت شروع کردی ہے۔
پہلے روز 12 افراد کے کیسز سنے گئے جن میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 4 لاپتا افراد کے بازیاب ہوکر اپنے اپنے گھر پہنچ جانے کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی۔
کمیشن 12 ستمبر تک 10 روزہ سماعت کے دوران مجموعی طور پر 118 لاپتا افراد کے کیسز سنے گا۔