شمالی وزیرستان میں دھماکا، ایک افسر سمیت 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 4 زخمی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک افسر سمیت 3 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں شگانشپا روڈ پر گھیریوم سیکٹر میں سڑک کی مرمت کرنے والی ٹیم کی حفاظت پر مامور پاک فوج کے دستے کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول دھماکا کیا گیا۔

دھماکے میں 23 سالہ لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد، 33 سالہ نائیک محمد عمران اور 30 سالہ سپاہی عثمان اختر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اس کے علاوہ اس حملے میں 4 فوجی زخمی بھی ہوئے۔

سیکورٹی فورسر نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں