بلوچستان: کوئٹہ میں مسجد کے قریب دھماکا، 4 افراد زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) کوئٹہ میں مسجد کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں چار افراد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس سے چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ موٹر سائیکل کو جامع مسجد عثمان بن عفان کے قریب کھڑا کیا گیا تھا۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں، پولیس اور ایف سی کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔ دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کوئٹہ کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکا ہے اور ثبوت جمع کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 3 موٹر سائیکلیں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں