کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر گڈاپ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے تربیت یافتہ القاعدہ کا اہم رکن گرفتار کرلیا۔
گڈاپ کے علاقے میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے افغانستان سے تربیت یافتہ القاعدہ برصغیر کراچی کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد بم نصب کرنے کا ماہر ہے۔ دہشتگرد کے قبضے سے بارودی مواد اور آتشیں اسلحہ برآمد ہوا۔
دہشتگرد کراچی میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ گرفتار دہشتگرد سے ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے، پولیس نے دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔