لاہور (ڈیلی اردو) کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سمیت کہیں پر بھی کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں قانون نازذ کرنے والے اداروں کی کارروائیون کے وجہ سے محرم پرامن رہا۔
سی ٹی ڈی کی جاری کردہ تفصیلا ت کے مطابق محرم کے دس ایام میں مذہبی منافرت پھیلانے والے 57 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ تمام مسالک 218 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل علما کی زبان بندی کر دی گئی۔ 4000 سے زائد سوشل میڈیا سائٹس کو پی ٹی اے کی مدد سے بلاک کروایا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق مذہبی منافرت روکنے کے لیے 43 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا۔ 87 افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے جیل بھیج دیا گیا اور مجموعی طور پر 218 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔