پشاور: توہین رسالت کے الزام میں گرفتار ملزم بشیر مستانہ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کی مقامی عدالت نے توہین رسالتﷺ کے الزام میں گرفتار ملزم بشیر مستانہ کو تفتیش کے لیے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے جس سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔

گزشتہ روز ملزم بشیر مستانہ ساکن مفتی آباد کو پولیس اہلکاروں نے سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

چارسدہ کے رہائشی ملزم کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا تھا اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم بشیر مستانہ پر الزام ہے کہ اس نے ویڈیو پیغام کے ذریعے توہین رسالت کی اور نبوت کا جھوٹا دعوی کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد ملزم روپوش ہوا۔ جس کے بعد تھانہ انقلاب پشاور پولیس نے گرفتار کیا اور ملزم کے خلاف دفعہ 295 سی کی تحت مقدمہ درج کردیا ہے لہٰذا ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے۔

عدالت نے پولیس کی استدعا کی درخواست منظور کرتے ہوے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں