بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، بچی ہلاک، دو بچوں سمیت 4 شہری شدید زخمی

راولپنڈی (ڈیلی اردو) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے متصل شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک بچی ہلاک اور چار شہری شدید زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج بھی بھارتی فوج کی جانب سے رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 11 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی جبکہ 75 سالہ خاتون اور 2 بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والی بچی کی لاش اور زخمیوں کو مقامہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی اور ان کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے بھارتی فوجی پوسٹوں پر فوری طور پر مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں