اسلام آباد (ڈیلی اردو) مکتب امامیہ جعفریہ کے علماء و ذاکرین کے اجتماع میں اعلان کیا گیا کہ طاقت اور تکفیر کے زور پر اپنے عقائد دوسروں پر مسلط کرنا مذہبی دہشت گردی ہے ایک قرارداد میں پنجاب اسمبلی کے تحفظ بنیاد اسلام بل کو فتنہ و فساد کا موجب قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کرنے کا اعلان کیا گیا اجتماع میں یہ بھی کہا گیا کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
اجتماع میں حافظ سید ریاض حسین نقوی، مولانا شیخ محسن نجفی، راجہ ناصر عباس جعفری، مولانا سید ساجد علی نقوی اور دیگر علماء و ذاکرین اور شخصیات نے شرکت کی۔