سعودی عرب: فوجی عدالت نے دو داعشی دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے شدت پسند گروپ داعش میں شامل دو حقیقی بھائیوں کو جون 2016 کو اپنی ماں کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے دونوں ملزمان پر ماں کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ تکفیری نظریات اختیار کرنے، کتاب و سنت اور اجماع امت سے انحراف، حاکم وقت کی نافرمانی، اپنے خاندان سے بغاوت، علما کے مشوروں کو نظرانداز کرنے اور اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے خاطر اپنی ماں کو جان سے مارنے کے الزامات عاید کیے گئے۔

عدالت کی طرف سے جاری کردہ فیصلے کی تفصیل میں کہا گیا کہ ملزمان نے عدالت کے رو برو اپنی بوڑھی ماں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ ان میں سے ایک ملزم نے اپنی ماں کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اسے خاموش کیا اور دوسرے نے تیز دھارے آلے سے اس کے جسم پر وار کیے جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئی۔

اس کے علاوہ ملزمان نے اپنی ماں کے قتل کے قصد سے اس کے سراور جسم کے دوسرے حصوں پر ہتھوڑے سے بھی وار کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں