امریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران پر حملے کی دھمکی

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے کسی بھی شکل میں حملہ برادشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران جنرل قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے لئے کوئی حملہ یا قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جسے حملے کی منصوبہ بندی اور امریکی فوجیوں کے قتل کی بنا پر مارا گیا تھا۔

امریکی صدر نے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ پر ایران کا کسی بھی شکل میں حملہ برادشت نہیں کیا جائے گا اور حملے کی صورت میں امریکہ ایران پر ہزار گنا شدید حملہ کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے ایک جریدے نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران جنرل قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے لئے جنوبی افریقہ میں امریکی سفیر کو قتل کرنا چاہتا ہے تاہم ایران نے امریکی جریدے کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں