جنوبی وزیرستان: سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا ایک اہم کمانڈر مارا گیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ جنڈولہ میں دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا جس پر سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ جھڑپ میں عنایت اللہ عرف اسد بیٹنی نامی دہشتگرد مارا گیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان عصمت اللہ شاہین گروپ کا اہم کمانڈر تھا۔ ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف اور راکٹ لانچر اور گولے برآمد ہوئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں