اسلام آباد (ڈیلی اردو/ساوتھ ایشین نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز ایک کالعدم مذہبی جماعت سپاہ صحابہ کی ریلی کے موقعہ پر منعقدہ جلسہ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی شرکت اور اسٹیج پر بیٹھنے کے معاملہ پر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اور کالعدم تنظیم اہلسنت و الجماعت کی ریلی میں ایک طرف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد براجمان ہے اور اسی اسٹیج سے اہل تشیع کو کافر قرار دیا جا رہا ہے بلکہ ان کے سوشل بائیکاٹ کرنے کا حلف لیا جا رہا ہے۔ حکومت کو کہا جا رہا ہے کہ اہل تشیع کے خلاف قانون سازی کر کے ان کی زبانیں کاٹی جائیں۔
https://twitter.com/bilalfqi/status/1306867152012668928?s=19
یاد رہے کہ اس جلسہ اور ریلی میں کالعدم جماعت کے لیڈروں اور کارکنوں نے اپنے مخالف مسلک کے لوگوں کے خلاف نفرت آمیز تقاریر کیں اور نعرے بازی کی تھی۔