کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 56 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی 10 کشتیاں قبضے میں لے لیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر دس بھارتی کشتیاں پکڑلیں اور اس میں سوار 56 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا، ماہی گیروں میں بارہ ایسے بھارتی ہیں جو دوبارہ گرفتار ہوئے ہیں۔
پی ایم ایس اے کا کہنا ہے کہ سمندری حدود میں داخلے کی حتمی رپورٹ پر کارروائی کی، آپریشن میں پی ایم ایس اے کی بحری اور فضائی ٹیم نے حصہ لیا۔ حراست میں لیے گئے تمام بھارتی ماہی گیروں کو قانونی کارروائی کے لیے منتقل کردیا جس کے بعد انہیں جیل بھیجا جائے گا۔