کوئٹہ (ابرار احمد) بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کے اہم کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آواران کی تحصیل مشکے کے علاقے نوکجو تالان ندی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت سکندر ولد لالہ ابراہیم، مسلم ولد محمد حسین، لیاقت ولد ملاعبدالقادر اور سعداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
The killed #Terrorists were identified as Sikandar, Muslim, Liaqat and Saadullah, two nephews of #DrAllahNazarBaloch were among them. https://t.co/PBfIA7InOw
— ???????? (@Info_Balochistn) September 18, 2020
ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔
ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملے اور دیگر واقعات میں بھی ملوث تھا۔
ترجمان بی ایل ایف کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین بی ایل ایف سربراہ کے بھانجے اور بھتیجے شامل ہیں۔ مسلم بلوچ اور لیاقت بلوچ ڈاکٹر اللہ نذر کے بھانجے، سکندر بلوچ ڈاکٹر اللہ نذر کا بھتیجا تھا۔