امریکی ریاست نیو یارک میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

نیو یارک (ڈیلی اردو) امریکی ریاست نیو یارک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست نیو یارک کے شہر روچیسٹر میں پنسلوانیا ایونیو اور گڈمین اسٹریٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہاں 100 سے زائد افراد جمع تھے۔

جائے وقوع پر 16 افراد فائرنگ کا نشانہ بنے جن میں سے 2 افراد ایک خاتون اور ایک مرد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 14 افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی فائرنگ کرنے والے ملزمان کی اب تک نشاندہی ہوئی ہے، پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں