اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ لاشیں شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے نواحی گاؤں شیراتلہ شین پونڈ سے برآمد ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق ان افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔
پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت محمد حمید اور نصر اللہ کے نام سے ہوئی۔ حمید کا تعلق دوسلی جبکہ نصراللہ کا تعلق قطب خیل سے ہے، دونوں لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میرعلی منتقل کردیا گیا اور پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔