پنجاب میں انسداد دہشت گردی کی عدالتیں بند کر دی گئیں، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی کی 7 عدالتیں بند کردی گئیں، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 اور 4 بند کردی گئیں جبکہ گوجرانوالہ میں عدالت نمبر 1 اور 3 بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ ملتان اور راولپنڈی میں بھی انسداد دہشت گردی کی ایک بند کردی گئی ہے۔ کیسز انسداد دہشت گردی کی دوسری عدالتوں میں منتقل کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل قومی اسمبلی سے پاس ہونے والا انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ میں مسترد کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے بل پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا تھا۔ بل کے حق میں 31 اور مخالفت میں 34 ووٹ آئے۔

انسداد دہشت گردی تیسرے ترمیمی بل 2020 کے مطابق تفتیشی افسرعدالت کی اجازت سے 60 دن میں بعض تکنیکس استعمال کر کے دہشت گردی میں رقوم کی فراہمی کا سراغ لگائے گا، ان تکنیکس میں خفیہ آپریشنز، مواصلات کا سراغ لگانا اور کمپیوٹر سسٹم کا جائزہ لینا شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں