شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیڈی ہیلتھ ورکر ہلاک‬‎

میرانشاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے خوشحالی میں خیسور روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکر ناہید بی بی کو دوران ڈیوٹی نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان سب ڈویژن میرعلی میں لیڈی ہیلتھ ورکر اپنی ڈیوٹی ختم کر کے واپس گھر جا رہی تھی کہ راستے میں ناملعوم افراد نے رکشے سے اتار کر سر میں گولی مار دی جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

پولیس نے مقتولہ کی لاش میرعلی ہسپتال منتقل کردی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں