اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے احمدی جماعت کا ممبر معراج احمد شدید زخمی ہو گیا۔
جماعت احمدیہ پاکستان کے ترجمان سلیم الدین کے مطابق 20 ستمبر 2020ء کو جماعت احمدیہ پشاور کے 62 سالہ ممبر سراج احمد نامعلوم شدت پسند نے اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ اپنی دوکان پر روز مرہ کاروبار میں مصروف تھے۔
A 62 year old Ahmadi was attacked today in Peshawar. This is 2nd attack on Ahmadis on the base of their faith. Mairaj Ahmad sahab was shot dead on 12 August because of his faith. Kyber Pakhtunkhwa government needs to ensure safety & security of Ahmadis just like other citizens.
— Saleem ud Din (@SaleemudDinAA) September 20, 2020
موصوف کی دوکان پشاور کے ایک معروف بازار کے گنجان آباد حصے میں واقع ہے۔ انہیں چار گولیاں ٹانگوں پر جبکہ ایک ہاتھ پر لگی ہے۔ زخمی ہونے والے شخص کو ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پشاور میں کچھ عرصہ کے دوران کسی بھی احمدی شخص پر یہ تیسرا حملہ ہے۔