سکھر: بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف ہندو کونسل کا لانگ مارچ

سکھر (ڈیلی اردو) بھارتی شہر جودھ پور میں 11 پاکستانی ہندو تارکین وطن کے قتل پر سندھ کی ہندو برادری سڑکوں پرنکل آئی۔ حیدرآباد سے اسلام آباد لانگ مارچ شروع کر دیا۔

لانگ مارچ کے شرکاء نے روہڑی بائی پاس پر احتجاج کیا، مودی اور بھارتی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ واقعہ بھارت کے سیکولرازم چہرے پر بدنما داغ ہے، بھارتی حکومت نے سدباب اور انصاف نہ کیا تو عالمی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ رمیش کمار کا کہنا تھا کہ ہندو برادری بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج کریگی، ملک بھر میں سینکڑوں ہندو کمیونٹی کے افراد اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں