راولپنڈی (ڈیلی اردو) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس سے دو پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے دیوا سیکٹر میں اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے۔
سپاہی نور الحسن کی عمر 29 سال اور سپاہی وسیم علی کی عمر 25 سال تھی۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصانات پہنچنے کی اطلاع ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس اب تک بھارت کی جانب سے 2333 مرتبہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔