ترک صدر نے ایردوآن اقوام متحدہ میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

نیویارک (ڈیلی اردو) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر اٹھا دیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اب بھی ایک اہم تنازع ہے، مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کے امن و استحکام میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے لیکن یہ مسئلہ آج تک حل نہیں ہوسکا۔

رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے مسئلے کو مزید پیچیدہ کردیا ہے، جنوبی ایشیا کے امن کا انحصار تنازع کشمیر کے حل پر ہے۔

ترک صدر نے کا کہنا تھا کہ ہم مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور بلخصوص کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق چاہتے ہیں۔

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بھی طیب اردوان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین بھی پیچیدہ ہوگیا ہے لیکن آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بیت المقدس کے ساتھ قیام ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو بااختیار بنانے کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے جب کہ ایران جوہری پروگرام تنازع عالمی قوانین کے مطابق سفارتکاری اور بات چیت سے حل ہونا چاہیے۔

ترک صدر طیب ایردوآن نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ نیوزی لینڈ حملے کی تاریخ 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کیخلا ف عالمی یکجہتی کا دن قرار دے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں