سرینگر (ڈیلی اردو) بھارتی کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ کا کہنا ہے کہ کشمیری اب خود کو بھارت کا حصہ نہیں سمجھتے، احتجاج روکنے کے لیے گلی گلی بھارتی فوج تعینات ہے۔ کشمیری بھارت سے جان چھڑانے کیلئے چینی حکومت قبول کرنے کو تیار ہیں۔
"We are never going to give up to the last breath. I have said, our fight will continue till you return our dignity!" | Dr. Farooq Abdullah told @karanthapar_In in an interview.https://t.co/KUg5Ql983O pic.twitter.com/vxOuX8Bt5h
— The Wire (@thewire_in) September 24, 2020
مقبوضہ جموں کشمیر کے باسی کیا سوچتے ہیں عوام کی سوچ سابق وزیر اعلیٰ کی زبان سے دنیا تک پہنچ گئی، سابق بھارت نواز وزیراعلیٰ فاروق عبد اللہ کا کہنا ہے کہ کشمیری اب خود کو بھارت کا حصہ نہیں سمجھتے جس دن بھارتی فوج گلی کوچوں سے ہٹے گی لاکھوں کشمیری سڑکوں پر ہونگے۔
"Kashmiris are slaves and treated like second class citizens.
At this moment the Kashmiri people do not feel and do not want to be Indian," said Dr. Farooq Abdullah in an interview to @karanthapar_in for The Wire. https://t.co/KUg5Ql983O
— The Wire (@thewire_in) September 23, 2020
معروف بھارتی صحافی کرن تھاپر سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبد اللہ نے کہا کہ کشمیر اب بھارت سے جان چھڑانے کے لیے چین کی حکومت بھی قبول کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مودی سرکار لداخ کے بدھوں کو بھی ہندو بنانے پر کام کر رہی ہے
فاروق عبد اللہ نے قائد اعظم محمد علی جناح کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب نہرو نے جناح کو متحدہ ہندوستان کے وزیر اعظم بننے کی پیشکش کی تو انہوں نے انکار کردیا تھا کیونکہ جناح کو پتہ تھا ہندو انہیں قبول نہیں کریں گے اور چند دن بعد انہیں نکال باہر کریں گے۔