آزاد کشمیر: غیرملکی سفارتکاروں اور دفاعی اتاشیوں کے وفد کا ایل او سی کا دورہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) 24 ممالک کے دفاعی اتاشیوں، سفیر اور سفارتکاروں کا وفد ایل او سی کا دورہ کررہا ہے جہاں وہ بھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیں گے۔

رپورٹس کے مطابق 24 ممالک کے سفیر، سفارتکار اور دفاعی اتاشی ایل او سی کا دورہ کررہے ہیں جب کہ ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سفیروں کو ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ بھی دیں گے۔

غیر ملکی سفرا اور دفاعی اتاشیوں کا وفد بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ اور خلاف ورزیوں کے جائزہ سمیت بھارتی فائرنگ کے شکار متاثرین سے ملاقات بھی کرے گا۔

ایل او سی کا دورہ کرنے والے وفد میں ایران، عراق، سعودی سفیر، آسٹریلیا، کرغزستان، برطانیہ، اٹلی، پولینڈ، ازبکستان، جرمنی، سویٹزرلینڈ، فرانس، آزربائیجان، بوسنیا، یورپی یونین، پرتگال، جنوبی افریقا، ترکی، فلسطین، یونان، مصر، لیبیا، یمن اور افغانستان کے سفیر اور دفاعی اتاشی شامل ہیں جب کہ عالمی ادارہ برائے خوراک کے نمائندے بھی وفد کا حصہ ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں