کوئٹہ (ڈیلی اردو) سیشن کورٹ رکنی نے مقامی صحافی انور جان قتل کیس میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران سمیت تینوں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں جبکہ عدالت نے کمشنر ژوب ڈویژن کو اور پولیس کو حکم جاری کیا ہے کہ تینوں ملزمان میں سے کوئی بھی کہیں بھی نظر آئے تو گرفتار کیا جائے اور تفتیش کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کرے گا۔
Session Court in #Balochistan issues arrest warrant of provincial Minister for food Sardar Abdul Rehman Khetran and other accused in murder case of citizen journalist #AnwerKhethran. #EndImpunity
— Freedom Network | فریڈم نیٹ ورک (@pressfreedompk) September 25, 2020
مدعی مقدمہ اکبر جان کی درخواست پر عدالت نے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کو نامزد ملزم قرار دے کر آرڈر جاری کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا ہے جبکہ اس مقدمے کی پیروی صدر بار بارکھان ایڈووکیٹ، شبیر احمد کھیتران اور ایڈووکیٹ شفع کھیتران کر رہے تھے۔
عدالت نے واضع حکم جاری کیا ہے کہ اگر ڈی پی او بارکھان ڈی سی بارکھان اسسٹنٹ کمشنر و دیگر نے تینوں ملزمان کو گرفتار نہ کیا اور جلد گرفتاری عمل میں لائی گئی تو ان درج بالا انتظامی سربراہان کے خلاف زیر دفعہ 166 پی پی سی کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی یا یہ توہین عدالت کے مرتکب پاِئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ انور جان کھیتران کو 23 جولائی کو بلوچستان کے علاقے بارکھان میں فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔