باکو + یریوان (ڈیلی اردو/وی او اے) آرمینیا اور آذربائیجان نے عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی کی اپیلوں کو مسترد کر دیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان چوتھے روز بھی جھڑپیں بدستور جاری رہیں۔
اتوار سے شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں شہری بھی شامل ہیں۔ دونوں ملکوں کی جانب سے حریف ملک کو زیادہ نقصان پہنچانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
BREAKING❗️: The Armenian MoD has released the combined losses of the Azerbaijani Armed Forces so far:
– 920 soldiers killed
– 83 drones shot down
– 7 helicopters shot down
– 166 tanks/armored vehicles
– 1 plane
– 1 BM-30 Smerch pic.twitter.com/QUCswLl9sv— Faytuks News Δ (@Faytuks) September 30, 2020
دونوں ملکوں نے لڑائی کے خاتمے کے لیے عالمی دباؤ کو بھی نظر انداز کر دیا ہے جس کے بعد خطے کی دو بڑی طاقتوں روس اور ترکی کے اس تنازع میں کودنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام الیو نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی فوج اُس وقت تک لڑائی جاری رکھے گی جب تک آرمینیا کے فوجی مکمل طور پر متنازع علاقے ناگورنو کاراباخ سے انخلا نہیں کر لیتے۔
منگل کو انہوں نے جھڑپ کے دوران ایک زخمی فوجی کی عیادت کے موقع پر کہا کہ اگر آرمینیا کی حکومت فوجی انخلا کے مطالبے کو تسلیم کر لیتی ہے تو خونریزی ختم ہو جائے گی اور خطے میں امن قائم ہو گا۔
دوسری جانب آرمینیا کے وزیرِ اعظم نکول پشنیان کا کہنا ہے کہ دشمنی انتہا کو پہنچنے کے بعد مذاکرات کی بات کرنا مناسب نہیں۔
آرمینیا کے دارالحکومت یریوین کے فوجی بھرتی دفاتر کے سامنے درجنوں افراد جمع ہوئے جو آذربائیجان کے خلاف لڑائی کا حصہ بننے کے خواہش مند تھے۔
دونوں ملکوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں آرمینیا کے 104 فوجی اور 23 سویلین ہلاک ہو چکے ہیں۔
دونوں ملکوں کی جانب سے جھڑپوں میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
دونوں ملکوں کی جانب سے جھڑپوں میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب آذربائیجان کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ کاراباخ میں 2300 علیحدگی پسند مارے گئے ہیں جب کہ 130 ٹینکوں، 200 آرٹلری یونٹس، 25 اینٹی ایئرکرافٹ یونٹس، اسلحے کے پانچ ڈیپو، 50 اینٹی ٹینک یونٹس اور 55 فوجی گاڑیاں تباہ ہو چکی ہیں۔
https://twitter.com/wwwmodgovaz/status/1311210622286266368?s=19
آذربائیجان کے مطابق آرمینیا کی فوج نے اُن کے 29 ٹینک اور فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان متنازع علاقے ناگورنو کاراباخ پر جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ یہ علاقہ آذربائیجان کی حدود میں واقع ہے لیکن کا اس کا حکومتی انتظام آرمینیائی نسل کے لوگوں کے پاس ہے جنہیں آرمینیا کی حکومت کا تعاون حاصل ہے۔
اسّی کی دہائی کے آخر میں سویت یونین کے خاتمے پر ناگورنو کاراباخ کی مقامی پارلیمنٹ نے اس علاقے کو آرمینیا کا حصہ بننے کے حق میں ووٹ دیا تھا جس کے بعد نسلی فسادات شروع ہوئے اور آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان اس متنازع علاقے پر کئی جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں۔
حالیہ جھڑپوں کے بعد منگل کو کاراباخ کے علیحدگی پسند رہنما آرایک ہرتینیان نے کہا ہے کہ “ہمیں طویل المدت جنگ کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔”
روس نے فریقین پر متعدد بار زور دیا ہے کہ وہ لڑائی ختم کریں۔ اس مقصد کے لیے ماسکو کے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کے لیے میزبانی کی بھی پیشکش کی ہے۔
روسی وزیرِ خارجہ سرگوئے لاروف نے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کو فون کیا اور ان کی ملاقات کرانے کی پیشکش بھی کی تاہم کسی بھی ملک نے مذاکرات پر رضا مندی ظاہر نہیں کی۔