اسلام آباد (ڈیلی اردو) دینی مدارس کی رجسٹریشن کیلئے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں مدارس رجسٹریشن دفاتر قائم کر دئیے گئے، رجسٹریشن کا عمل 5 اکتوبر سے شروع ہو جائیگا۔
حکومت اور اتحاد تنظیمات مدارس کے مابین معاہدہ کی رو سے مدارس رجسٹرڈ کئے جائیں گے اور وفاقی وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک ہونگے۔ 133 اضلاع میں رجسٹریشن مراکز قائم کئے گئے ہیں، اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، مظفرآباد اور گلگت میں صوبائی رابطہ آفیسرز، ضلعی سطح پر بھی افسران متعین کر دئیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں 35، سندھ میں 24 اور خیبر پختونخوا کے 31 اضلاع میں دفاتر اور رابطہ آفیسرز متعین کئے گئے ہیں، بلو چستان میں 25، آزاد کشمیر میں 9 اور گلگت بلتستان میں 8 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ دینی مدارس کے مہتمم و ناظمین صوبائی یا ضلعی دفاتر سے رجسٹریشن فارم وصول کریں گے۔