افغانسان: لغمان میں گورنر کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 افراد ہلاک، 30 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے لغمان میں گورنر رحمت اللہ یارمل کے قافلے پر خود کش حملے میں 8 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

ترجمان گورنر لغمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خودکش دھماکے میں گورنر رحمت اللہ یار مل محفوظ رہے تاہم ان کے 4 محافظ اور 4 شہری ہلاک ہوئے۔

ترجمان اسد اللہ دولت زئی نے بتایا کہ گورنر لغمان پر حملہ اس وقت کیا گیا جو وہ اپنے گیسٹ ہاؤس سے دفتر کی طرف جا رہے تھے۔

افغان حکام کا بتانا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں گورنر لغمان کے 2 محافظ اور 28شہری شامل ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی افغان صوبے ننگر ہار میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں