راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) راولپنڈی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے فورتھ شیڈول میں شامل فرخ کھوکھر کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں 333 نامی گینگ کے سرغنہ امتیاز علی المعروف تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر نے فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے گھر کے باہر میڈیکل کیمپ کی صورت میں عوام کو اکھٹا کیا، جس پر ایس ایچ او ائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فورتھ شیڈول میں شامل ملزم فرخ کھوکھر کو گرفتار کرلیا۔
ائر پورٹ پولیس کی کاروائی، فورتھ شیڈول میں شامل فرخ کھوکھر گرفتار، مقدمہ درج۔
ملزم فرخ کھوکھر فورتھ شیڈول میں شامل ہے جس پر سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔
ملزم نے فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کرتےہوئے اپنےگھر کے باہر میڈیکل کیمپ کی صورت میں عوام کو اکٹھا کیا۔ ایس ایچ او ائر پورٹ pic.twitter.com/NskZyiFril
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) October 6, 2020
ایس ایچ او ائیرپورٹ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ فورتھ شیڈول/ دہشت گردی میں شامل افراد پر کڑی نگرانی ہے، قانون سب کے لئے برابر ہے، قانون کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی، سی پی او محمد احسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی۔