زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی آرمی چیف قمر باجوہ سے ملاقات

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ مِلر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور خطے کے امن و استحکام سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر نے باہمی دلچسپی کے امور  اور خطے میں امن و استحکام پر بات چیت کی۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں  پاک افغان بارڈر منیجمنٹ اور افغان امن عمل میں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی وفد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی موجود تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں