13

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ہزارہ ٹاؤن دھماکوں میں مطلوب لشکر جھنگوی کا دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، کالعدم مذہبی تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد یاسین گرفتار، ملزم مختلف فرقہ وارانہ حملوں بشمول ہزارہ ٹاؤن اور علمدار روڈ پر دھماکوں میں ملوث تھا۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش میں مذہبی دہشتگردی اور خودکش حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کرلیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ملزم کا ساتھی کمانڈر 2015 میں سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں مارا گیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں