کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کراچی سے تعلق رکھنے والے چھ شیعہ زائرین کو اغوا کرلیا گیا۔ واقعہ مین سٹی سے صرف تین کلومیٹر دور عیسئی میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق زائرین جب گاڑی میں پنجگور کے علاقے عیسیٰ پہنچے تو ڈبل کیبن میں سوار مسلح افراد نے ان کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ چیک کرنے کے بعد چھ مردوں حبیب، حسین، سکندر، احمد رضا اور مہدی رضا کو اغواء کر کے نامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے، جبکہ دو خواتین شہناز بیگم اور مسکان بی بی کو چھوڑ دیا۔
خواتین کو ضابطے کی کارروائی کے بعد مقامی انتظامیہ کی نگرانی میں ٹیکسی ڈرائیور کے حوالے کر دیا گیا۔
مغوی کراچی ماڈل ٹاؤن ملیر کے رہائشی ہیں۔
مغوی غیرقانونی طریقے سے سرحد عبور کرکے ایران سے واپس آرہے تھے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویوں کی تلاش شروع کردی