کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، ٹی ٹی پی کا دہشت گرد اور ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی (بیورو رپورٹ) کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں مختلف کارروائیوں میں دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ایک کارروائی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد منہاج الدین عرف منہاجہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق ٹی ٹی پی بنوں اختر گروپ سے ہے جبکہ جو بم بنانے اور پلانٹ کرنے کا ماہر ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم بیرون ملک فرار ہونے کے لیے کراچی آیا تھا۔

حکام کے مطابق ملزم نے 2020ء میں امن جرگے کے ممبر فاروق کو قتل کیا تھا اور اس کارروائی کے لیے بم بھی نصب کیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام نے دوسری کارروائی کے دوران متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن گروپ کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا ہے۔

حکام کے مطابق ٹارگٹ کلر لعل بادشاہ کو کورنگی میں کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا ہے، جس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم نے 2010ء میں فائرنگ کرکے سیاسی جماعت کے کارکن کو قتل کیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں