واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک مِلے نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا اب بھی مشروط ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملے کا کہنا تھا کہ افغانستان سے مزید امریکی فوجیوں کے انخلا کا انحصار تشدد میں کمی اور فروری میں طالبان کے ساتھ طے پائی گئیں دیگر شرائط پر ہوگا۔
جنرل مارک ملے نے کہا کہ ہم سوچ سمجھ کر اور ذمہ داری کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ ان شرائط کے ساتھ ختم کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں افغانستان میں داؤ پر لگے ہوئے امریکا کے اہم قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی ضمانت دیں۔