کوئٹہ (ابرار احمد) صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نواحی علاقے گوارگوپ میں سیکیورٹی فورسز پر گھات لگا کر دہشت گردوں کا حملہ، ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم یا گروپ کی جانب سے قبول نہیں کیا گیا تاہم مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔
#Exclusive as per initial reports, at least one #Solider was martyred & five others wounded in another ambush attack took place in #Gwarkop area of district #Turbat #Balochistan @zain91 @alishahjourno https://t.co/6RPAar29uu
— ???????? (@Info_Balochistn) October 16, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اورماڑہ میں اسی طرح کے ایک بزدلانہ حملے میں 8 ایف سی اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔