راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت کے نزدیک سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں ایک فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوب مشرقی تربت سے 35 کلومیٹر دور جَھکی پوسٹ کے نزدیک گشت کرنے والی سیکیورٹی فورس کی ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لانس نائیک وسیم اللہ ہلاک جب کہ دیگر تین جوان زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران ملک میں سیکیورٹی ادارو پر ہونے والے حملوں میں 22 سے زائد سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ جن میں سے بلوچستان میں 15، شمالی وزیرستان میں 6 اور باجوڑ میں ایک اہلکار ہلاک ہوا۔
پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی ہاتھ کے واضح ثبوت ہیں۔
خغبلوچستان میں دہشتگردی کارروائیوں اور کراچی میں اسٹاک ایکس چینج پر حملے بھارتی ہاتھ سامنے آیا۔