لیبیا میں ایک بار پھر اجتماعی قبریں دریافت

طرابلس (ڈیلی اردو) لیبیا میں ایک بار پھر اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں جن میں سے تقریباً 12 افراد کی باقیات نکالی گئی ہیں، حکومت نے قبروں کی دریافت کی تصدیق کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیبیا میں جنرل اتھارٹی برائے تحقیق اور گمشدہ افراد کی شناخت کے ترجمان عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ترہونا کے علاقے سے 5 اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں جن میں سے 12لاشیں نکالی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال جون سے اب تک ترہونا میں مختلف اجتماعی قبروں سے 86 کے قریب لاشیں نکالی جاچکی ہیں، اسی طرح ملکی درالحکومت ٹریپولی سے بھی 28 افراد کی باقیات برآمد ہوئیں۔

لیبیا میں ماضی کی خانہ جنگی کے دوران ہزاروں افراد مارے گئے تھے ممکنہ طور پر اجماعتی قبروں سے ملنی والی لاشیں انہیں فریقین کی ہیں جو آپس میں لڑتے رہے۔

خیال رہے کہ رواں سال جون کے اختتام میں اقوام متحدہ کے تعاون سے لیبیا کی حکومت نے شدت پسندی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی اور باغی گروپ سمیت مخالفین کا خاتمہ کیا۔

مذکورہ جنگ کے دوران لاکھوں کی تعداد میں عام افراد بے گھر بھی ہوئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں