راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں خفیہ اطلاع پرسیکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک مارے گئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان دہشت گردوں کاتعلق علیم خان خوشحالی گروپ سے تھا اور وہ میرعلی کے قبائلی رہنما ملک رئیس کے قتل میں ملوث تھے جنہیں گزشتہ اتوار کو قتل کر دیا گیا تھا۔ وہ دہشت گردی کی دوسری کارروائیوں میں بھی ملوث تھے اور پولیس کو مطلوب تھے۔