تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں اور کئی ایکڑ پر محیط فصلیں تباہ ہوگئیں۔
BREAKING: #GazaUnderAttack Israeli Airstrikes Pound Deir Al-Balah (Central Gaza).
Israel claim to have shot down a rocket fired into open land. This is what UAE & Bahraini regimes call “peace” apparently… pic.twitter.com/BdoERuT9Ma
— Robert Inlakesh (@falasteen47) October 20, 2020
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس پر حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری غزہ کی جانب سے اسرائیلی زمین پر ایک راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی گئی۔ راکٹ کو اسرائیل کے دفاعی نظام نے فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا تھا۔
اسرئیلی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خان یونس میں اس سرنگ کو تباہ کیا گیا ہے جو غزہ سے اسرائیل میں کھلتی تھی اور جس کے ذریعے عسکریت پسند ملک میں داخل ہو کر شر انگیزی کرتے تھے۔
ادھر حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں کھیتوں کو نشانہ بنایا جس سے کئی ایکڑ پر محیط فصلیں اور درجنوں گھر تباہ ہوگئے۔ حماس نے اسرائیل کے راکٹ حملے کے الزام کو جھوٹا قرار دیدیا۔