مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے دونوں مُمالک کے شہریوں کو سفری ویزا سے استثنا دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اس طرح مُتحدہ عرب امارات واحد خلیجی عرب ملک ہے جس کے شہری بغیر ویزے کے اسرائیل میں داخل ہوسکیں گے۔
קיימתי היום פסגה מדינית מרגשת היום בנתב״ג בין ישראל, ארה״ב ואיחוד האמירויות. הבאנו שלום אמיתי, שלום תמורת שלום. חתמנו על הסכמים משותפים שיאפשר עשרות טיסות בשבוע בין נתב"ג לאבו דאבי ודובאי והסכם לפטור מוויזות. pic.twitter.com/G1Mjm3MwDh
— Benjamin Netanyahu – בנימין נתניהו (@netanyahu) October 20, 2020
اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ”ہم اپنےشہریوں کو ٹریول ویزا سے استثنا دینے پر متفقہ ںیں”
בהמשך לשיחתי עם נסיך הכתר של איחוד האימרויות, השייח’ מוחמד בן זאיד, ושיחות שהתקיימו בדרגים נוספים, הגישו היום נציגי איחוד האמירויות את הזמנתם לישראל לפתוח שגרירות באבו דאבי, במקביל להזמנתם לפתוח שגרירות בישראל
— Benjamin Netanyahu – בנימין נתניהו (@netanyahu) October 20, 2020
انہوں نے اماراتی وفد سے ملاقات کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین متعدد معاہدوں پر دستخط کرنے کے لیے آئے اماراتی وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے اور ایک دوسرے کے لیے مزید چھوٹ دیں گے۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اگست میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد گذشتہ ماہ صہیونی ریاست کے ساتھ باقاعدہ تعلقات کے قیام کا معاہدہ کیا تھا۔
منگل کے روز اسرائیل اور امارات نے ایک دوسرے کے شہریوں کو مستثنیٰ قرار دینے سمیت تین دوسرے معاہدوں پر دستخط کیے۔
???????? ???????? ????????
UAE, US & Israel announce creation of $3bn Abraham Fund to further regional development. Minister Ahmed Al Sayegh, says the fund “reflects the desire of the 3 countries to put the wellbeing of people first, regardless of their creed or identity.” https://t.co/29vFjuDlFN— هند مانع العتيبة Hend Al Otaiba (@hend_mana) October 20, 2020
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور نے کہا کہ ہم افراد اور سرمائے کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے پرعزم ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی کارکردگی کے لحاظ سے ہم سر فہرست ممالک ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ معاہدے کثیر جہتی اور فائدہ مند ثابت ہوں گے۔